• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی بالادستی کی جانب اہم قدم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہایت خوش آئند اور آئین کی بالادستی کی جانب اہم قدم ہے۔ نوازشریف کی سزا کی معطلی کا فیصلہ کرکے قانون پر حملہ کیا گیا ، کسی حکومت کا ایسا اختیار حاصل نہیں، سپریم کورٹ کے لاجر بنچ نے اپنے فیصلے کے ذریعے تحریک انصاف کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید