برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ برطانیہ غزہ میں جنگ بندی نہیں انسانی امداد کے وقفے کی حمایت کرتا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے رشی سوناک نے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، غزہ سے برطانوی شہریوں کے انخلا اور محصور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بھی چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ میں برطانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ سربراہ کے بیان سے اختلاف کیا ہے، حماس کے حملوں کی کوئی توجیح نہیں ہوسکتی، غزہ میں مکمل جنگ بندی سے صرف حماس کو ہی فائدہ ہوگا۔
اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیریس نے گذشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ حماس کے حملے یونہی نہیں ہوگئے، غزہ کے لوگ 56 سال سے گھٹن زدہ قبضے کا شکار ہیں۔