اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ یکم نومبر کو فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا۔