• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (کورٹ رپورٹر)ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ اور افضال پاہٹ ایڈووکیٹ کی پیش کردہ قرارداد پر غور و خوض کے لیے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس صدر چودھری اشتیاق اے خاں کی صدارت ہوا شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ کے گھر توڑ پھوڑ ، چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور پولیس حکام کی جانب سے قانون کی دھجیاں اڑانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کالے کوٹ والوں کو آئندہ تنگ کرنے پر ان کا ہائی کورٹ میں داخلہ مشکل ہو جائے گا، تقریب کے اختتام پر پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید