• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام وزیراعظم کیلئے ایماندار شخص کا انتظار کررہے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نہیں بلکہ ایسے شخص کا انتظار کررہے ہیں جوعوام کی خواہشات کے مطابق ملکی مفاد کو اولین ترجیح دے، دیانتدار ہو اور ذاتی مفاد سے بالاتر ملکی مفاد کو کیلئے کام کرے۔ ان خیالات کا اظہار محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنی رہائش گاہ پرپاکستان سے آئی شخصیت حاجی عبدالخالق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بار بار باریاں لگانے والوں کو اس بار فارغ کرکے نیا شخص جو عوام کا پسندیدہ ہوگا وہ قیادت سنبھالے گا جس سے عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے اور ملکی مسائل میں بھی کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہا جو ماضی میں دو، دو یا تین بار اقتدار میں رہ چکے ہیں ان کو اب پھر دوبارہ لانے کا نہ سوچا جائے۔ سعید مغل نے کہا اب وہ دور ختم ہوگیا جب ڈیل یا پسند ناپسند کی بنیاد پر کسی کو وزارت عظمیٰ پر لایا جاتا تھا۔
یورپ سے سے مزید