اوسلو( ناصر اکبر ) تحریک کشمیریورپ ناروے اور مختلف تنظیموں کےزیراہتمام ناروے میں انڈین ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرےمیں سیاسی، سماجی ،مذہبی شخصیات سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت کی اورمودی کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے تحریک کشمیر یورپ کےجنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے کیا ۔ نقابت کے فرائض چوہدری رفاقت علی نے انجام دئیے۔ احتجاجی مظاہرےمیں پی ٹی آئی ناروے کےصدر حاجی افضال ،پیپلز پارٹی کےراجہ عاشق حسین، محمد ناصر ،تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا حامد فاروق، چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں، عتیق احمد،محمد اقبال سیٹھی، طالب حسین، ناصر حسین، مرزا عمران، خالد نذیر بٹ ،شاہد تنویر، محمد امجد ،چوہدری ناصر اور دیگر نے شرکت کی ۔ اختتام پر مولانا حامد فاروق نےپاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کرائی۔