نوشہر ہ (نمائندہ خصوصی) نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے رہنما،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی نواب خان کی رہا ائش گاہ پر نا معلوم شرپسندوں نے راکٹ لانچروں سےحملہ کیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا جبکہ عمار ت جزوی متا ثرہوئی نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں سیاسی و سماجی شخصیت حاجی نواب خان کی رھائش گاہ پر گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے راکٹ داغ دئیے، ر حملے کے وقت حاجی نواب خان گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ حملے میں اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،راکٹ حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔