• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 320  سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابراہیم بیاری کو شہید کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید