برسلز( نیوز ڈیسک) غزہ صحافیوں کے لیے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بم باری سے غزہ میں 34صحافی مارے جا چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37ہے ۔ صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کی شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کرا دی ہے۔صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بم باری کی۔