• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کی ڈپریشن اور مذہب پر بیان دینے والی شوبز شخصیات پر تنقید

نور بخاری— فائل فوٹو
نور بخاری— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ان شوبز شخصیات پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے جنہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈپریشن اور مذہب سے دوری کے بارے میں بیانات دیے۔

 نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولانا صاحب! اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صبر دے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ بد قسمتی سے کچھ بے رحم فنکاروں نے یہ لکھنا شروع کر دیا ہے کہ ڈپریشن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ساتھ آپ کے مرحوم بیٹے کی مثال دے رہے ہیں۔

 
فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

نور بخاری نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں، شرم ان کو مگر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا تھا کہ وہ تمام لوگ جو کہتے ہیں کہ ذہنی تناؤ یا ڈپریشن دین سے دوری کی وجہ سے ہوتا ہے، براہِ مہربانی مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مثال لیں جو اس میں مبتلا تھے جبکہ ان کا پورا گھرانہ مذہب سے قریب تر ہے اور ان کے والد مذہبی اسکالر ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ براہِ کرم اسے سمجھیں کہ ذہنی تناؤ یا ڈپریشن دیگر بیماریوں کی طرح حقیقی بیماری ہے جو انسان کو بُری طرح متاثر کرتی ہے، براہِ کرم جو اس میں مبتلا ہے وہ اس کا علاج کروائے اور دیگر افراد ان کی مدد کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید