• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس عرفان سعادت نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس حوالے سے تقریب حلف برداری سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے تمام جج، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء شریک ہوئے۔ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، ان کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ جج کی ایک نشست اس وقت بھی خالی ہے۔
اہم خبریں سے مزید