لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت کے ترجمان نے بلاول بھٹو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت پچھلے ساڑھے نو ماہ سے کام کر رہی ہے اس کا موازانہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے، سندھ حکومت کواڑھائی ماہ کا عرصہ ہوا ہے۔پنجاب حکومت نے جو بھی منصوبے کیےوہ کسی بھی طرح سیاسی منصوبے نہیں ،الیکشن کمیشن اپنی تسلی کرنے کے بعد ہی کسی منصوبے کی منظوری دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈر پاس، فلائی اوورز اور ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اجازت اگر سندھ حکومت بھی مانگے گی تو کیوں نہیں ملے گی ، ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے سابق ایم این اے اور ایم پی ایز کے تمام ترقیاتی کام روک دئیے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت مکمل طور پر غیرجانبدار ہے اور کسی قسم کے سیاسی ایجنڈے کے بغیر عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔