• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین، اسرائیل تنازع میں انسانیت کی موت ہورہی ہے، مقررین

لندن (راجہ فیض سلطان) سیاسی و سماجی شخصیت عبدالسلام امینی نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف یو کے، کے صدرملک نعیم عمران ایڈوکیٹ، اظہر صدیق ،مذہبی سماجی شخصیت شیخ مسلم سر بلند، مبارک احمد ایڈوکیٹ، مبشر احمد،آصف بٹ، عامر بٹ، ناصر احمد، چوہدری ریاض، طیب احمد، سمرد خان، وسیم لانگا اور دیگر نے شرکت کی۔ کونسل کے سابق میئر منیر چوہدری نے عبدالسلام امینی کاشکریہ ادا کیا اورکہا کہ مختلف ٹاؤن سے جو دوست ائے ہیں ان سے ملاقات ہو گئی۔ عبدالسلام امینی نے کہا اس وقت فلسطین ،اسرائیل میں جو جنگ ہو رہی ہے دونوں طرف سے انسانیت مر رہی ہے، میں اپیل کرتا ہوں اس جنگ کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔ مذہبی، سماجی شخصیت شیخ مسلم سر بلند نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطین، اسرائیل کی لڑائی میں خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے، انہوں نے مسلم امہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ فلسطین، اسرائیل جنگ کو جلد ختم کرایا جائے آصف بٹ نے کہا فلسطین اور اسرائیل میں امن ہونا چاہئے، عالمی طاقتیں فلسطین، اسرائیل کی لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان تحریک انصاف یو کے، کے صدر ملک نعیم عمران نے کہا میری عالمی طاقتوں سے اپیل ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی حکومتوں کو ایک میز پر بٹھا کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈا جائے سیاسی و سماجی شخصیت عبدالسلام امینی نے کہا کہ میں دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دور دراز سے ائے اور میری حوصلہ افزائی کی۔

یورپ سے سے مزید