کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرسید پولیس نے جواء کھیلنے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم ، آلات قمار بازی برآمد کر لئے، ملزمان کی شناخت اختیار علی، آصف ندیم، محمد اکرم، محمد جاوید، جلیل احمد، محمد فراز، محمد طارق، محمد ظفر، ثقلین شاہ اور اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔