کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ نکاسی آب کو تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،گزشتہ دن کی تیز برسات کے بعد بروقت نکاسی آب کے کام سر انجام دیکر شاہراہوں اور علاقوں کو کلئیر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ٹاؤن کے افسران وعملہ شب وروز بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے دفاتر اور شاہراہوں وعلاقوں میں موجود ہیں۔