کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا فیصلہ برنس گارڈن میں 1927 میں بنائے گئے چار کنویں فعال کر دیے گئے آئی آئی چند ریگر روڈ ،ارٹس کونسل اور سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوگا، بارش کا ذخیرہ کیاہوا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا گزشتہ برس میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کے احکامات پر ان کنوؤں کو فعال کیا گیا تھا ،برنس گارڈن میں بنائے گئے نئے ٹینک میں ایک لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا ۔