کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے پولیس یونیفارم میں ملبوس2 بہروپیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کرکے موبائیل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزمان کی شناخت محمد جامی سعیدی اور پی کیو آر ملازم جہانزیب امجد علی اور محمد موسیٰ کے ناموں سے ہوئی. 2ملزمان جعلی طور پر سندھ پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔