کراچی (پ ر)بزم حسینی کے زیر اہتمام خالق دینا ہال میں تعظیم خدا وندی معرفت الٰہی کی بنیاد کے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ تعظیم خدا وندی یعنی وہ فطری ،فکری ،روحانی اور علمی کیفیت جو انسان کو اللہ رب العزت کی عظمت کے ادراک کے بعد حاصل ہوتی ہے ،توحید زبانی اقرار کا نام نہیں بلکہ قلبی جھکائو ،عقلی تسلیم اور علمی بندگی کا نام ہے اور اس کا پہلا زینہ ہے تعظیم خدا،یہ بیان صرف ایک تعارف نہیں بلکہ یہ اعلان ہے کہ اللہ کی عظمت کو سمجھنے کےلئے انسان کو پہلے اپنے شعور کی محدودیت کا اعتراف کرنا ہوگا ،یہی وہ روح تھی جو کربلا میں امام حسین ؑ کے لشکر میں نظر آئی،ہر شہید،ہر نعرہ تعظیم خدا وندی کا عملی مظہر تھا ۔