کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سانحہ سوات انسانیت کو شرم سے پانی پانی کر دینے والا واقعہ ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ثروت اعجاز قادری نےکہاکہ سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے،اسلامی فلاحی ریاست میں اس طرح کے واقعات کا ہونا سوالیہ نشان ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کو انصاف فراہم کرے مگر مرنے والوں کے اہلخانہ کو کون انصاف فراہم کرے گا۔