• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دشمن قوتیں مسائل و مشکلات کھڑی کررہی ہیں، مجالس عزا کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محفل مرتضی پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا کہ حسینؑ ابن علیؑ کی سیرت و کردار کی پیروی میں انسانیت کیلئے فلاح اور کامیابی ہے، اسلام دشمن قوتیں مسائل و مشکلات کھڑی کر رہی ہیں، ہمیں دین کو مستحکم کرنے اور تبلیغ دین کے ساتھ متحد اور متفق رہنے کی ضرورت ہے، خدا کا پیغام ہے کہ بندگان خدا کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے،جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام نہایت ضروری ہے لہٰذا ہمیں نفرتوں سے اجتناب برتنا ہوگا تاکہ یہ معاشرہ درستگی کی طرف چل سکے، انہو ں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے اپنی جان قربان کرکے اسلام کو بچایا ، جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا محمد تقی مہدوی اور مرزا حیدر علی نے کہا کہ شہداء کربلاء کی قربانیوں نے انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا ، یہ بات واضح ہے کہ اس طریقے کی جنگ اس سے قبل لڑی گئی اور نہ آئندہ زمانہ اس کی مثال پیش کر سکے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید