• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے، شہریوں میں احساسِ تحفظ اجاگر کرنے اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینے کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایات پر ہونے والے اس فلیگ مارچ میں تمام تھانوں کی پولیس موبائلز، ریزرو نفری، رینجرز کے افسران و جوان، پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی،فلیگ مارچ ملیر کے حساس اور مرکزی علاقوں سے گزرا، جن میں جعفر طیار، ملیر سٹی، سعودآباد، ماڈل کالونی، ملیر ہالٹ اور دیگر اہم مقامات شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید