کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے میدان کربلا میں ثابت قدمی کے ذریعے باطل کو شکست دے کردین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، نیو جنریشن مشن حسینیت پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرئے۔