• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ڈائریکٹر نے نینا گپتا سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی فلموں میں  شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا، اور ان میں سے متعدد فلمیں بہت کامیاب ثابت ہوئیں۔

حال ہی میں 64 سالہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ابتدائی فلمی کیریئر کا ذکر کیا جب فلم ڈائریکٹر، اداکار اور کناڈا لکھاری گریش کرناڈ نے انہیں کہا تھا کہ ہدایتکار رامن کمار کی فلم ساتھ ساتھ (1982) کرنے کے بعد انہیں کبھی بھی فلموں میں ہیروئن کا کردار نہیں ملے گا۔

نینا گپتا نے کہا کہ فلم ساتھ ساتھ کے بعد مجھے مزاحیہ رول آفر ہونے لگے، لہٰذا وہی ہوا جو گریش نے کہا تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ ایک بار کامیڈی رول اور وہ بھی بالخصوص خاتون کا کردار کریں تو پھر آپ کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے۔

پھر بہت سالوں تک مجھے ایسی ہی فلمیں ملتی تھیں اور ویسے ہی لباس، چشمہ اور ہر چیز دی جاتی تھیں۔ 

واضح رہے کہ نینا نے فلم ساتھ ساتھ میں ایک چشمہ پہنی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ 

2018ء کی ہندی کامیڈی فلم ’بدھائی ہو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نینا کا کہنا تھا کہ جب وہ ابتدائی دور میں ممبئی آئیں تو سمجھتی تھیں کہ لوگ ان کے ساتھ کام کے لیے لائن لگائیں گے کیونکہ میں اچھی اداکارہ تھی۔ 

تاہم انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ حقیقت اس کے برخلاف ہے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ فلمی دنیا ایک کاروبار اور انڈسٹری ہے اسی لیے میں نے کافی غلطیاں بھی کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید