اسلام آباد(رانا غلام قادر)نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں6 ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، رجسٹرڈ مہاجرین کے کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو گئی ، توسیع کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر 2023 کیلئے ہو گا ، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے31دسمبر 2023کیلئے ہوگا، ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے وزارت سیفران کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی سرکولیشن کے ذ ریعےمنظوری دیدی،وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔