لندن (پی اے) ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ14سالہ لڑکے کو چاقو کے حملے میں لڑکے کو قتل کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ پولیس نے منگل کو ہورسورتھ میں سکول کے باہر چاقو سے وار سے ہلاک ہونے والے 15 سالہ لڑکے کا نام ظاہر کردیا ہے۔ الفی لوئیس کو سینٹ مارگریٹ پرائمری سکول کے قریب چاقو گھونپے گئے تھے اور وہ اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے بیان کے مطابق 14 سالہ لڑکے کو لیڈز مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد گرفتار 16 سالہ دوسرے لڑکے کو بنا کسی چارج کے رہا کردیا۔ الفی کی فیملی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لاکھوں میں سے ایک تھا اور وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔