لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تحفظ مرکز چکوال نے اپنی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔آئی جی نے بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ قلب شاہ اور اس کے ساتھی ندیم عرف گیندی کی گرفتاری پر قصور پولیس کو شاباش دی ہے۔