کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کر دی ،یہ ہدایت انھوں نے جمعرات کو پی پی پی بلوچستان کا ایک اہم اجلاس بلاول ہاوس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ،اجلاس میںپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 30 نومبر کو 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ کوئٹہ میں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور بلوچستان میں ہم پہلے سے زیادہ نشستیں جیتیں گے۔