• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دس روز کے دوران چمن بارڈر روانہ کئے گئے افغان باشندوں کی تعداد 732ہے۔انہوں نے بتایا کہ حاجی کیمپ ہولڈنگ کیمپ سے مزید 188افغان باشندوں کو چمن بارڈر روانہ کردیا گیا ہے ۔قافلے میں 66مرد، 42خواتین اور 80بچے شامل،ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق قافلے کو سخت سیکیورٹی میں روانہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید