• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی، امریکی مردم شماری بیورو

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے ادارہ برائے مردم شماری نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، لوگوں کی عمر میں اضافہ ہوا اور بچوں کی پیدائش میں کمی آئی ہے، دنیا میں آبادی میں اضافے کے رجحان کی رفتار طویل عرصے سے مسلسل کم ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی مردم شماری بیورو کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی ستمبر 2023کو مخصوص حد سے تجاوز کر چکی تھی۔ ادارے نے بیان میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ آبادی کی تعداد 10ماہ قبل ہی مخصوص حد سے آگے نکل چکی تھی، 22نومبر 2022کو 8ارب کا دن قرار دیا گیا تھا۔اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ مختلف ممالک لوگوں کو مختلف طریقے سے گنتے ہیں یا بالکل نہیں گنتے۔ بہت سے لوگوں کے پاس پیدائش اور اموات کو ریکارڈ کرنے کا نظام نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید