جہلم (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) جہلم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو (کل)پیر13نومبر کو طلب کرلیا ہے۔نیب نے فواد چوہدری کو ڈیول کیرج وے میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر طلب کیا ہے۔جہلم نیب نے فواد چوہدری کے فیملی ارکان کو بھی ناجائز فائدہ اٹھانے پر طلب کیا ہے، پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ فواد چوہدری نے منظور کروایا تھا۔