اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے 13نومبر سے 17 نومبر تک کیلئے کاز لیسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا، سپریم کورٹ میں پانچ بنچز مختلف مقدمات بالخصوص بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف کیس، کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کیس، بیکری ایٹیمز کی قیمتوں کا تعین اور ڈسٹرکٹ بار ڈی جی خان کو سرکاری زمین الاٹمنٹ کیخلاف اپیلوں سمیت دیگر مقدمات پر سماعت ہوگی۔