• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سابق جج شوکت عزیز کی کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اکتوبر 2018 سے میرا مقدمہ زیرالتوا ہے،رواں عدالتی ہفتے میں میرا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، اور بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ میرے کیس کی آخری سماعت 12 جون 2022 کو ہوئی تھی۔واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید