لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر احمد نےپنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی ضمانت و اپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،عدالت نے اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ درست قرار دے دیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن عدالت نے درخواست گزار پرویز الٰہی مقدمہ میں ضمانت منظور کی۔