• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، سینیٹ میں نئی قرارداد جمع

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور ہونے کے ایشو پرجماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے نئی قرار داد جمع کرادی ہے۔ انہوں نے منظور قرارداد کو کا لعدم قرار دینے کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹ سے متعلق فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایجنڈا پر لائے بغیر سینیٹ سے قرارداد منظور کرائی گئی۔ سینیٹ کے رولز کو نظر انداز کرکے قرارداد منظور کروائی گئی۔سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہو گا۔ سینیٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ سینیٹ سے ملٹری کورٹ کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید