لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شہری مٹی، دھول، اور دھوئیں سے بچنے کے لئے ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔ آلودگی اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھےجس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے شرکت کی۔