• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربی پابندیوں کے باوجود روس کا جاری کھاتہ سرپلس میں جانے لگا، 75؍ ارب ڈالرز کا تخمینہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی پابندیوں کے باوجود روس کا جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) سرپلس میں جا رہا ہے جس سے قومی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پابندیوں کے باوجود تیل اور گیس کی برآمدات سے روس کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سال کے ابتدائی دس ماہ میں 53.8 ارب ڈالر پر تھا۔ اکتوبر کا سرپلس اس سال ستمبر میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مسلسل دوسرے مہینے 11 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ مرکزی بینک نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پورے سال کیلئے اپنے کرنٹ اکاؤنٹ کے تخمینے کو 45؍ ارب ڈالرز سے بڑھا کر اب 75؍ ارب ڈالرز کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید