• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کسی جماعت کی طرف جھکاؤ نہیں ہوگا، صدر سپریم کورٹ بار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اپنے معاملات آزادانہ طور پر چلائے گی اور کسی جماعت کی طرف ہمارا کوئی جھکاؤ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے چیئرمین ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں مقامی کلب میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مسئلہ حل کروائیں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ گروپ بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتا ہے۔نومنتخب جنرل سیکرٹری سیدعلی عمران نے کہا کہ ہم وکلا کا شکریہ ادا کرنے آئیں ہیں۔ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید