• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی تردید کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل فیصلےپراپیل دائر کرنے کی تردید کردی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق سندھ حکومت نے سویلین کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیلئے کوئی اپیل دائر نہیں کی، یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کی ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 9مئی کے تمام ملزمان کا ٹرائل عام عدالتوں میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید