کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرسید مصطفٰی کمال نے رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کورنگی زمان ٹاؤن یوسی 23 میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بدقسمتی سے کراچی دنیا کے گندے ترین شہروں میں شامل ہے جہاں روزانہ معصوم بچے گٹرکے ٹھکن نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور اس کارکردگی پر بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں اپنینااہلی چھپانےکیلئے عوام کو دھوکا دینے نکلے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے صابر کالونی ملیر میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی والوں کی چھینی گئی نشستیں واپس لے کر شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔