• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ روپے سے تیار کردہ دولہا کے ہار نے توجہ سمیٹ لی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اکثر افراد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی کے موقع پر اپنے سارے ارمان پورے کر لیں اور کچھ ایسا کر جائیں کہ اس دن کو ناصرف اپنے لیے بلکہ مہمانوں کے لیے بھی یادگار بنا دیں۔

ایسا ہی کچھ ایک بھارتی دولہا نے دولت کی نمائش کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے سے تیار کردہ کئی میٹر طویل ہار پہن کر کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی اور ہر ایک دیکھنے والے کو حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں ایک دولہا شادی کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا نظر آ رہا ہے۔

تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ اس کے گلے کا کئی میٹر طویل ہار ہے جس میں بھارتی مالیت کے 500 روپے کے نوٹ لگے ہوئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ دولہا کے ہار میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی مالیت کے نوٹ لگے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک 22.3 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے پسند کر رہے ہیں اور پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ دولہا ہے یا چلتی پھرتی اے ٹی ایم مشین جبکہ ایک اور صارف نے ہار میں موجود نوٹوں کو جعلی قرار دے دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید