• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسرآغا زاہد پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، قبیلہ السادات

کوئٹہ(پ ر)قبیلہ السادات کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں قبیلے کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پروفیسر آغا زاہد پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں ہمارا قبیلہ لوگوں کی اصلاح کی وجہ سے جانا پہچانا جاتا ہے، انسان دوستی اور شرافت ہمیں ورثے میں ملی ہے مگر ہم کسی فرد یا قبیلے کو یہ ہرگز اجازت نہیں دیتےکہ وہ ہمارے قبیلے کے کسی فرد پر بلاجواز قاتلانہ حملہ کرے ہم اپنے لوگوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں ،آغا زاہد السادات قبیلے کا چشم و چراغ، پڑھا لکھا اور شریف النفس انسان ہے ان کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش نہیں ہے ، پروفیسر ہونے کے ناتے اپنی پروفیسرز برادری کی فلاح وبہبود کے لیے مصروف عمل ہیں ،گزشتہ دنوں تعلیمی بورڈ کے سربراہ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ مل کر ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور انہیں شدید زخمی کیا ،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قبیلہ السادات تمام حالات اور معاملات پر کڑی نظر رکھے گی اور روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریگی۔ آخر میں حکومت سے اور آئی جی پولیس سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے سردست ان کی پبلک پوزیشن ختم کی جائے اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کہ قرار واقعی سزادی جائے۔
کوئٹہ سے مزید