• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک، یہاں زندگی گزارنا سب سے آسان، رپورٹ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) یہ حقائق سے لاعلمی ہے یا بے خبری کہ جہاں ایک طرف دنیا بھر میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے وہاں عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیا قیمت اور مکانوں کے کرائے دنیا میں سب سے کم ہیں، آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا سب سے آسان ہے، یہاں کھانے پینے کی اشیا، مکانوں کے کرائے اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کا ریٹ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سستا ترین شہر، کراچی اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، سستے ملکوں کی درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہنگے ترین ملکوں میں برمودہ، سوئٹزرلینڈ اور کیمن آئی لینڈز سرفہرست ہیں۔