• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک امداد باہمی سے منسلک ہوکر زندگی کے ہر شعبہ میں آسانی لائی جاسکتی ہے، میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور(رپورٹ: عیشہ آصف ) ماہرین نے کہا ہے کہ تحریک امدادِ باہمی (Cooperative Movement) ایک عالمی سماجی و معاشی تحریک ہے جس کا مقصد افراد کو باہمی تعاون کے ذریعے خود انحصاری، معاشی بہتری اور فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس تحریک کی بنیاد اس اصول پر ہے کہ لوگ مل کر اپنے وسائل کو یکجا کریں تاکہ مشترکہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی، پنجاب کوآپریٹو یونین اور قائد اعظم لائبریری کے زیر اہتمام کوآپریٹو سیمیناز بعنوان’’ معاشی ترقی میں امدادباہمی کے اداروں کا کردار ‘‘ میں کیا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب، زیر صدارت ڈاکٹر سہیل شہزاد رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب، گیسٹ سپیکرز میں ڈاکٹر ارشد عباسی سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی، جہاں زینب نیازی چیئرپرسن پنجاب کوآپریٹو یونین، کاشف منظور ڈی جی لائبریرز پنجاب، منظور احمد سینئر کوآپریٹر و سینئر مشیر پی سی یو ،معظم علی بٹ وائس پرنسپل کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد اور محمد ارشد جیلانی تھے۔ میزبانی کے فرائض و چیئرمین میر خلیل الرحمن میمویل سوسائٹی واصف ناگی نے سر انجام دئیے ۔ تلاوت کی سعادت اور نعت رسول مقبول ؐقاری ناظم محمود نے پیش کی ۔سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ کیسے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے اور امدادباہمی کے اصولوں پر کیسے چلنا ہے ۔ یہ تحریک دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید