کراچی( اسٹاف رپورٹر )کسٹم چھالیہ اسکینڈل اسمگلنگ کیس میں سندھ پولیس کے افسران کے نام اینٹی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو بھیج دیئے گئے۔اینٹی منی لانڈرنگ تحقیقات میں ایف آئی اے نے سابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری اور انکے ساتھ واجد نامی شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایس ایس پی فدا حسین جانوری اور واجد چھالیہ و دیگر اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔فدا جانوری اور واجد کا نام ایف آئی اے نے مکمل تحقیقات کا بعد چارج شیٹ میں شامل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق فدا جانوری اور واجد مبینہ طور پر کروڑوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔