راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 22موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مارکر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 47وارداتوں میں شہریوں کودو گاڑیوں، 13موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر اشیاسے محروم کردیاگیا۔ راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر وارداتوں میں10 موبائل فونز، نقدی اور چار موٹر سائیکل چھینے گئے ۔ڈھوک پراچہ میں ٹیپوسلطان کے مکان کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے اڑا لئے گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ظفر کے گھر سے سامان، صارم سے موبائل ولیپ ٹاپ، سیکرٹریٹ کے علاقے میں نعمت اللہ سے موبائل، شالیمار کے علاقے میں شہلا سے موبائل ونقدی، میرعون سے موبائل، گولڑہ کے علاقہ میں ظہور کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی، سنگ جانی کے علاقے میں غلام مرتضی سے موٹرسائیکل، یاسر خان سے نقدی وموبائل، سبزی منڈی کے علاقے میں فوزیہ سے نقدی وموبائل،کھنہ کے علاقے میں جواد، ضرار، عدنان سے موبائل ونقدی ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں حسیب عابد کے سٹور سے دانیال ، فرید ظفر اور سید صیب نے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس وکمپیوٹرسامان، کرپا کے علاقے میں انور سے موبائل و نقدی، پھلگراں کے علاقے میں فیضا ن کے گھر سے سات تولہ زیور، نقدی چرالی گئی۔