• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حراست سے فرارہونے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)6روزپہلے ضلع کچہری میں پولیس کی حراست سے فرارہونے والاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ماراگیا، ذرائع کے مطابق منگل کو رات گئے پولیس نے تھانہ نصیر آبادکے علاقہ سادا روڈ پر تھانہ صدربیرونی پولیس کومطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈکیاجہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کاکہناہے کہ یہ وہی ملزم تھا جو حراست سے فرارہوگیاتھا،تاہم رات گئے تک پولیس نے اس حوالے سے تصدیق یاتردیدنہیں کی ۔