• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیاء کپ چیمپئن پاکستان ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی، مہمان خصوصی نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرتھے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اسپیشل پرسنز میں 200وہیل چیئر زبھی تقسیم کیں۔ نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں کہ انہوں نے اسپیشل پرسنز ہونے کے باوجود بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں سپورٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے اسپیشل اولمپکس کا انعقاد کیاجائے گا۔
اسپورٹس سے مزید