کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے19 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ زیادہ سے ذیادہ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا ہے، پی سی بی ترجمان کے مطابق تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔