• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد ابوبکر کی قیادت میں ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کیلئے ملائیشیا روانہ

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) محمد ابوبکر کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حیرت انگیز طور پر ٹیم کے اعلان کا باضابطہ اعلا میہ جاری نہیں کیا۔ کپتان ابوبکر کےمطابق تیاری اچھی ہے، جونیئر اور سنیئر کے کمبینشن کے ساتھ جارہے ہیں، کوشش ہے کہ گولڈ میڈل جیت کر واپس آئیں۔ ٹیم میں عبدااللہ اشتیاق، وقار، ابوبکر، سفیان خان، محمد عبداللہ اور ندیم خان ، معین شکیل، حماد الدین، سمیع اللہ، محمد عماد، ذکریا حیات، عمر مصظفی ، رانا وحید، غضفر علی، احمد ندیم، عبدالرحمان، حنان شاہد اور افراز شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید