جوہانسبرگ (جنگ نیوز) جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، پہلی اننگز میں 157 رنز کی برتری حاصل کرلی اور چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم کے دوسری اننگز میں 100 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کردیے، بنگلہ دیش اب بھی 57 رنز کے خسارے میں ہے۔ جنوبی افریقا نے 386 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور 557 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ریان ریکلٹن 102، کاگیسو ربادا 72 اور کپتان ٹیمبا باووما نے ناٹ آؤٹ 68 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس نے6کیچ اور2اسٹمپنگ کرکے ایک اننگز میں سب سے زیادہ8شکار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔